سیالکوٹ:گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کا سر مونڈ دیا، تفصیلات جان لیں

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کا سر مونڈ دیا۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے موضع چک منڈاہر کے رہائشی عارف کے مطابق اس نے ڈیڑھ سال قبل اپنی بیٹی فاطمہ کی شادی اپنے ہی گاؤں کے عدنان علی کیساتھ کی اور شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی گھریلو جھگڑوں نے سر اٹھا لیا اور سسرال والے اکثر اوقات مارپیٹ کرتے رہتے ۔ عارف کا کہنا ہے کہ دوروزقبل میری بیٹی گھر آئی اور بتایا کہ سات دن قبل اس کے شوہر نے سسرالیوں کی مدد سے اسکا سر مونڈ کر اسے کمرے میں قید کردیا ،استفسار پر میرے داماد نے مجھ سمیت اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں