نشیات فروش کی گرفتاری پر حامیوں کی پولیس پارٹی سے ہاتھا پائی ،مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے کم سن بچے سمیت تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے ،کینٹ پولیس نے پیٹی بند بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔رات نو بجے کے قریب کینٹ پولیس بدنام زمانہ منشیات فروش محبو ب عرف بوبا ساکن پیروشہید کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا رہی تھی کہ اسکے حامیوں مرد خواتین نے چھڑانے کی کوشش میں ہاتھا پائی کی اس مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل ادیب اشفاق نے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سنی بابر،حمزہ اور دس سالہ عباس علی شدید زخمی ہوگئے پولیس کانسٹیبل موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا لوگوں نے پولیس کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments