ہسپتالوں ،کلینکس،فارما کمپنیوں کونظام بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت

گوجرانوالہ کے تمام سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں ،کلینکس ،لیبارٹریز اور فارما کمپنیوں کو اپنا معیار،سہولیات کی فراہمی ،بلڈنگ کی بہتری کو یقینی بنانے اور صفائی وستھرائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت دیدی گئی ، ذرائع کے مطابق اگرڈویژنل ہسپتال سمیت کوئی بھی سرکاری وغیر سرکاری ہسپتال ،لیبارٹریز وغیرہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت پائی گئی تواس ادارہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیساتھ افسروں کی تنزلی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں