جرائم کا خاتمہ کرنے والے ذوالفقارچیمہ نے طلبہ کو اعلی تعلیم دلوانے کا بیڑا اٹھا لیا، تفصیلات جان لیں

پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے مرکزی صدر سابق آئی جی موٹر ویز ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ وسائل سے محروم طلبہ کی مالی معاونت کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے افراد قابل قدر ہیں، ایجوکیشن فائونڈیشن وسائل سے محروم طلبہ کی تعلیمی ترقی کیلئے روشنی کی ایک کرن ہے ،آنے والے وقت میں غریب ہونہار طلبہ کو جدید تعلیم کیلئے آکسفورڈ اور ہاورڈ یونیورسٹی میں بھی بھیجیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود ،سی پی اوڈاکٹر معین مسعود ، صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس، سابق صدر چیمبر ملک ظہیر الحق، سابق صدر چیمبر میاں محمد سلیم، سیکرٹری فائونڈیشن مستنصر محمود ساہی اور نعمان صلا ح الدین نے بھی خطاب کیا ، ذوالفقار احمد چیمہ نے مزید کہا کہ ایجوکیشن فائونڈیشن کو غریب اور مستحق طلبہ کیلئے سایہ دار درخت بنائیں گے ، اس نیک مقصد میں حصہ لینے والے اللہ کی خوشنودی کیلئے سب کچھ کرتے ہیں ، ذوالفقار چیمہ نے ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت ڈاکٹرز، انجینئر زبننے والے طلبہ کو مبارکباد دی، کمشنر وقاص علی محمود نے پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،ذوالفقار احمد چیمہ مستحق طلبہ کو تعلیم کے حصول کیلئے جس طرح مالی و سائل فراہم کر رہے ہیں وہ بہت بڑا جذبہ ہے ، سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ ہم نے ذوالفقار احمد چیمہ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن ایجوکیشن فائونڈیشن کا قیام اور مستحق طلبہ کی مالی امداد بھی ان کا بہت بڑا کام ہے ، صدر چیمبر عاصم انیس، سابق صدر ملک ظہیر الحق، میاں سلیم و دیگر نے کہا کہ ایجوکیشن فائونڈیشن کو ذوالفقار احمد چیمہ کی سربراہی میں مزید فعال کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں