درزی عید کے پیش نظر من مانے ریٹ وصول کرنے لگے، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

درزیوں نے عید کی آمد کے پیش نظر من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کردیئے ہیں اور کئی نے اپنے ریٹ برقرار رکھنے کیلئے بکنگ بند کے بورڈز لگانا شروع کردیئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی پتہ نہیں کیسے عید کیلئے 700 سے 800 روپے کا سوٹ بمشکل خریدتا ہے جبکہ سلائی کیلئے درزی 1000 روپے وصول کررہے ہیں جس پر کئی غریب لوگ فٹ پاتھوں پر 400 سے 500 روپے میں اعلیٰ قسم کا سلا ہوا سوٹ خریدنے پر مجبور ہیں اور یہ سوٹ درزیوں سے کئی گنا بہتر ہے ،ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ دیگر اشیا کی طرح سوٹ سلائی کے ریٹ بھی مختص کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں