رمضان بازاروں میں فراڈ کا نیا طریقہ، سٹال مالکان افسران اور شہریوں کو بیوقوف بنانے لگے، مزید جان لیں

انتظامیہ کی ملی بھگت سے رمضان بازار میں دکانداروں نے سستی اور مہنگی ریٹ کی لسٹیں بنالیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی رمضان بازارمیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے دکانداروں نے عوام کو بیوقوف اور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے سستی اور مہنگی ریٹ کی لسٹیں بنالی ہیں جب کوئی افسر رمضان بازار کا دورہ کرنے کیلئے آتا ہے تو انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردیاجاتاہے جس پر رمضان بازارمیں بیٹھے ہوئے دکاندار اپنی دوکانوں کے آگے مہنگی والی ریٹ لسٹ اتار کر سستی والی ریٹ لسٹ آویزاں کرلیتے ہیں واپس جانے پر دوکاندار پھر وہی مہنگی والی ریٹ لسٹ آویزاں کرلیتے ہیں اور عوام کو مہنگی اشیا فروخت کرتے رہتے ہیں انتظامیہ سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود بھی چپ سادھ کربیٹھی ہے علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں