اقوام متحدہ امن مشن امتحانات میں سابق ڈی پی او سمیت 21پولیس اہلکار فیل ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یو این او امن مشن کے ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ ،ڈپٹی کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری کی نگرانی میں قائم یو این او بورڈ کے امتحانات کیلئے سابق ڈی پی او امیر عبداﷲ خان نیازی سمیت 30پولیس اہلکاروں نے درخواستیں دیں اور امتحانات میں حصہ لیا ،امتحانات میں امیدواروں کا تحریری ،ڈرائیونگ اور فائرنگ ٹیسٹ پاس کر نا ضروری تھاتاہم سابق ڈی پی او امیر عبداﷲ خان نیازی ،انسپکٹر شاہد محمود،ایس ایچ او سول لائن سید فہد بن فدا ،انسپکٹر ملک عطا ،انسپکٹر آصف گیلانی ،سب انسپکٹر خالد محمود،نجم فراز،مدثر یعقوب بریار ،خالد محمود ،محمدسعید،افضال ممتاز،اے ایس آئی حارث افتخار ساہی ،کانسٹیبل ناصر مجید،محمدعرفان ،انعام اﷲ اور ٹریفک وارڈن قاسم شاہ فیل قرار پائے جبکہ انسپکٹر ساجد حمید ورک ڈی او سپیشل برانچ،سب انسپکٹرز خرم شہزاد ساہی ،عثمان جاوید ،شاہدمدثر،محمد صفدر،اے ایس آئی اسد اﷲ،امتیاز یوسف،ٹریفک وارڈن خرم شہزاد امتحانات میں پاس قرار پائے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments