امن وامان کیلئے عوامی تعاون کی اشدضرورت:آرپی او

سنی تحریک کے وفد نے سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری کی قیادت میں دیگر تنظیمات کیساتھ آر پی او طارق عباس قریشی سے ملاقات کی ،اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینگے ۔پاک سر زمین کسی دہشتگردی کے خلاف استعمال ہو گی نہ ہی کسی کو خون خرابے کی اجازت دیں گے ، دہشتگردوں کا انجام انتہائی بھیانک ہوگا۔علماو مشائخ اور خطبا اپنے بیانات میں در گزر، محبت اور بھائی چار ے کادرس دیں ۔ وفد میں شامل تحریک انصاف کے رہنما لالہ اسد اﷲ پاپا،سنی تحریک کے ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن ،جماعت اہلسنت کے امیر صاحبزادہ محمد احمد نورانی ،سنی تحریک کے سٹی رہنما محمد یعقوب،اصغر صابری،انجمن طلبہ اسلام کے رہنما شازب علی چٹھہ،اسد عطاری و دیگر نے کہاکہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ،سانحہ داتادربارکے شہدا کے ورثا کو اﷲ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں