محکمہ زکوٰۃو عشر نے عید الفطر سے قبل مستحق افراد میں سوا ارب روپے کی زکوٰۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں عید سے قبل گزارہ الاونس کی مد میں مستحق افراد میں فی کس کے حساب سے ایک ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے اور عید الاؤنس کی مد میں 12ہزار روپے سالانہ کے حساب سے دیئے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کو مالی امداد اور زکوٰۃ فنڈز کی مد میں سالانہ کے حساب سے 15 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے ۔ حکومت پنجاب نے عید سے قبل زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم کا کام مکمل کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments