واسا اتحاد یونین سی بی اے کے زیراہتمام پی ایم یو واسا ڈسپوزل جی ٹی روڈ پر جدید فری ڈسپنسری و ایمبو لینس سروس کا باضابطہ افتتاح کردیاگیا۔ چیئرمین جی ڈی اے واسا شیخ عامر الرحمن نے ایم ڈی واسا فدا حسین،مزدور قائد و صدر یونین نصیرالدین ہمایوں ملک،جنرل سیکرٹری رانا محمد اسحاق میو،شہباز پرویز،زبیر عبدالنبی، محمد نواز کھرل،ڈاکٹر اعجاز احمد و دیگر شخصیات کیساتھ افتتاح کیا ۔اس موقع پر سینکڑوں واسا ملازمین میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ انچارج فری ڈسپنسری ڈاکٹر اعجاز احمد ملک نے ڈسپنسری کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مہمان خصوصی کو ڈسپنسری کا وزٹ کروایا ۔اس موقع پر ملازمین نے مہمان خصوصی شیخ عامر الرحمن اور ایم ڈی واسا کو پھولوں کے ہار پہنائے اورحکومت کے حق میں نعرے بازی کی ۔مزدور قائد نصیرالدین ہمایوں ملک نے واسا ورکرز کیلئے فری ڈسپنسری وایمولینس سروس کی فراہمی پر چیئرمین جی ڈی اے ،ایم ڈی واسا اور ان کے رفقا کا شکریہ ادا کیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments