کمشنر گو جرانوالہ کا مہنگا ئی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا حکم

کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود نے سیالکوٹ میں رمضان بازاروں کے دورے کئے ، عوامی شکایات پر سٹال بڑھانے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈسی سیالکوٹ کوفوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ گزشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود نے سیالکوٹ ، ڈسکہ اور سمبڑیال کے رمضان بازاروں کے ہنگامی دورے کئے ، سٹال ہولڈروں کو درپیش مشکلات ، محدود سٹالز، غیر معیاری اور مہنگی اشیا جیسی شکایات پر قابو پانے کیلئے ڈی سی بلال حیدر کو فوری اقدامات کرکے مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور اوپن مارکیٹ میں بھی گراں فروشوں کے خاتمہ کیلئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کو فوری سرگرم کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے کرکے عوام کو فوری ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیراں ہونے کی تلقین کی۔ دوسری طرف رمضان بازاروں میں عملہ سٹال والوں سے تعاون کی درخواستیں اور کمشنر کی آمد سے قبل وہاں پر آئے خریداروں سے تعاون کیلئے دباؤ ڈالتا رہااور سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے فر ضی خریدار بھی لا کھڑے کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں