کھجوربھی مہنگی، روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا، قیمتوں میں کمی کامطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کھجور کی مانگ اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔ مضفاتی کھجور ایک ہفتہ قبل 320روپے میں فروخت ہو رہی تھی جو اب 400روپے فی کلو مل رہی ہے ،اسی طرح چاکلیٹ 260روپے تھی اور اب 380روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ،بصرا175سے بڑھ کر 200روپے فی کلو،اصیل 220سے 340روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں نے کھجورکی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیاہے جبکہ دکانداروں کاکہناہے کہ انہیں منڈی سے ہی مہنگے داموں کھجور ملتی ہے اسلئے وہ قیمتیں کیسے کم کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں