سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، حکمرانوں کا فکری دیوالیہ پن پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن پر لے آیا ہے ، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملکی صنعت بند ہوچکی ہے ، کٹھ پتلی حکومت کی ناکامی پاکستان کے کروڑوں عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کے غلط فیصلوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی کے بیشتر منصوبے مکمل کیے اور پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری ودیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے معیشت پر روزانہ لیکچر دیتے تھے اور اقتدار ملنے کے بعد مرغیاں اور کٹے دینے کے اعلانات کے سوا کچھ نہیں دیا ، عمران خان نے دس ماہ میں ملکی معیشت تباہ کردی، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مہنگائی پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments