Back
X
صفحہ اول
پاکستان
دنیا میرے آگے
جرم و سزا کی دنیا
کاروبار کی دنیا
کھیلوں کی دنیا
شوبز کی دنیا
عجائب کی دنیا
میگزین
کالم اور مضامین
اسلام آباد
گوجرانوالہ
سرگودھا
فیصل آباد
کراچی
لاہور
ملتان
سمبڑیال :تہہ خانے کی کھدائی کے دوران 2دکانیں منہدم
لا کھوں کا نقصان ، کرایہ دار کو دل کا دورہ ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل
سمبڑیال (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر ) مین بازار سمبڑیال میں پلازہ کی تعمیرکیلئے بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران ساتھ والی 2دکانیں گرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقامی تاجرحاجی غلام قادراوران کے بھائیوں نے پلازہ کی تعمیر کرنے کیلئے بیسمنٹ کی کھدائی کی ، اچانک ساتھ والی تعمیر شدہ 2دکانیں زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان دکانوں کے اندر پڑا لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا جبکہ دیگر عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ گرنے والی دکان کا کرایہ دارمحمد بوٹا کو ہارٹ اٹیک ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مین بازار کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔جب اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم اورچیف آفیسر سمیر چیمہ اورٹی او پی میڈیم مریم سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ ابھی دکان مالکان نے نقشہ پاس نہیں کرایا صرف فیس جمع ہوئی ہے اورہم نے تعمیر کیلئے کوئی آرڈر نہیں دیا ۔مالک شیخ غلام قادر کے مطابق دکانوں کی تعمیر کیلئے این او سی لیا ہوا ہے ،جس پر اے سی سمبڑیال نے کاغذات چیک کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔