گوجرانوالہ: سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف محکمانہ کارروائی نہ ہونے پر احتجاج، تفصیلات جان لیں

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف محکمانہ کارروائی نہ ہونے پر اوور سیز پاکستانی اور سول سوسائٹی کے ارکین کا پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج بن گئے ، مظاہرین نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ،اس موقع پر محمدیوسف رحمانی ،فاروق اعظم ،مبشر بھنڈر ،حاجی شعیب،شرافت قادری نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مفخر عدیل نے گوجرانوالہ تعیناتی کے دوران اوور سیز پاکستانی روبینہ کوثر کاملکیتی مکان اس کے بھائی سے کرایہ پر حاصل کیا،جس کا14ماہ تک کرایہ ادا نہیں کیا گیا،بلکہ کرایہ مانگنے پر روبینہ کوثر اور اس کے خاوند فاروق اعظم پر مقامی پولیس سے مل کر مقدمہ درج کرادیا ، حکام نو ٹس لے کر کا رروائی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں