رمضان بازاروں سے آٹا اورچینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانے کی شرط ،شہری خوار ہونے لگے جبکہ لیموں کیلئے بھی لمبی لائن میں کھڑے ہو کر صرف ایک پاؤ ملتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں سے آٹا اور چینی کی خریداری شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے ۔شہری رمضان بازار سے چینی خریدنے کے لیے جاتے ہیں تو پہلے انہیں گھنٹوں لائن میں کھڑا ہو نا پڑتا ہے ۔شناختی کار ڈ دکھانا نے کے بعد ایک کلو چینی ملتی ہے ۔اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہو تا تو اس کو چینی نہیں ملتی یہی صورتحال آٹا کی بھی ہے ۔ لیموں جو عام مارکیٹ میں چار سو روپے فی کلو ہے ،رمضان بازار میں لیموں سستا ہے لیکن وہ بھی شہریوں کو لمبی لائن میں کھڑا ہو کر لینے پڑتے ہیں ۔ایک پاؤ سے زیادہ لیموں نہیں دیئے جاتے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لائن میں کھڑے ہوتے ہیں صرف ایک کلو چینی ملتی ہے کم ازکم دو کلو تو ملنی چاہیے تاکہ سخت گرمی میں وہ روزانہ رمضان بازار میں نہ آ سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments