بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے بعد میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کی نیم پلیٹس ’فلیکسز سائن بورڈز وغیرہ اتار د ئیے گئے ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عہدے کا اضافی چارج سنبھال کر فرائض کی بجا آوری شروع کر دی ۔ لیگی سیاسی قیادت ’سابق میئر شیخ ثروت اکرام ’ڈپٹی میئرز رانا مقصود احمد ’سلمان خالد پومی بٹ کے جانے سے دفاتر کی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں ۔ پی ٹی آئی کی نئی قیادت میں سے بھی ابھی تک کوئی سیاسی لیڈر بلدیہ آفس میں نظر نہیں آیا۔ چھوٹے بڑے افسروں کے تبادلوں سے دفاتر کا ماحول ویران نظر آ رہا ہے ۔ رمضان المبارک کی وجہ سے کارپوریشن میں سناٹا چھایا ہو اہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments