سیالکوٹ :ریگولر نہ کر نے پر معذور افراد کا کچہری چوک میں احتجاج

معذور افراد سرکاری نوکریوں پر مستقل تعیناتیاں نہ ہونے پر ضلع کچہری چوک میں سراپا احتجاج بن گئے ۔
ضلعی صدر محمد ارشد کی قیادت میں معذور افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس میں کہا گیا تھا کہ کنٹریکٹر ملازمین کو مستقل کیا جائیگا لیکن عمل درآمد نہ ہورہا ، ایک تحصیل سے دوسری تحصیل میں تبادلہ کردیا جاتا ہے ، اگر عید تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں