خدشہ ہے ملزموں نے سجاد کو قتل کر دیا :والدہ ، خود سوزی کی دھمکی دے دی
گجرات(سٹی رپورٹر ) کڑیانوالہ سے 7 سال سے لاپتہ جوان بیٹے کی تلاش میں بیوہ ماں دربدر ہو گئی ، ورثا کچہری چوک میں سراپا احتجاج بن گئے ، والدہ نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دیدی، احتجاج کے باعث کچہری چوک بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ مظاہرین نے ڈی ایس پی صدر حا فظ سعید، ایس ایچ او کڑیانوالہ ملک نذیر کیخلاف نعرے بازی کی ۔ عنایت بی بی نے کہا کہ برسوں سے بیٹے سجاد کی بازیابی کیلئے پولیس دفاتر کے چکر لگا رہی ہوں مگر شنوائی نہیں ہو رہی، بااثر ملزموں محمد زمان وغیرہ کیخلاف کڑیانوالہ پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ، خدشہ ہے کہ ملزموں نے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ہے ، زندہ نہیں ہے تو بیٹے کی لاش ہی واپس دلوائی جائے ۔ مظاہرین سے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او فراست چٹھہ نے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروا کر منتشر کردیا ۔
Load/Hide Comments