نجی کالج میں مقابلہ حسن قرات اور حمد و نعت، طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کیا

نجی کالج کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی عملی زندگی کیلئے قرآن و حدیث سے رہنمائی حاصل کریں
حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہر مسلمان کی زندگی کا سرمایہ ہے اور مسلمانوں کی کامیابی اس بات میں ہے کہ وہ اسوہ رسول پر عمل پیرا ہوں۔ طلبہ سیرت طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو معاشرتی مسائل سے نجات مل جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کالج میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات اورحمد و نعت کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انچارج سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میڈم صائمہ وقاص، پروفیسر قاری ساجد، پروفیسر طارق قوی نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں