آرائیں برادری کے رہنماؤں کا بڑا فیصلہ، 100 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی ہو گی، تفصیلات سامنے آگئیں

برادری میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہوگی ،جمہوری طریقہ سے کابینہ بنائیں گے برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں:کنونشن اور افطار پارٹی سے شرکاکا خطاب
آرائیں برادری کی 100 سے زائد غریب اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ماہ رمضان میں10 دستر خوان قائم کئے گئے ہیں، برادری کی ہونہار اور پڑھی لکھی بچیوں کو سکالر شپ بھی دے رہے ہیں، تنظیم سازی میں250ایگزیکٹو ممبران کی نامزدگی کردی ہے ، ملک بھر سے آرائیں برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھر ی صدیق مہر ،صدر انجمن آرائیاں چودھر ی وسیم مہر ،جنرل سیکرٹری میاں سرفراز مہر اور دیگر نے کنونشن اور افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ الراعی ہسپتال حاجی محمد انور، سرپرست انجمن آرائیاں حاجی محمد صدیق ،چودھری سہیل اختر، میاں توصیف احمد ڈی ایس پی، چودھری محمد نواز، میاں ظفر، سابق ایم پی اے چودھری شبیر مہر، تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے سٹی صدر چودھر ی عمر وکی ،وائس چیئرمین پی ایچ اے علی شبیر مہر، حاجی بشیر احمد صدر آرائیں ہسپتال، مہر محمد اقبال، چودھری محمد اسلم، اعظم رفیق، میاں محمد احسان، عتیق یوسف ضیا، حاجی جمیل مہر، چودھری قاسم ایوب، مہر ادریس چودھری اور دیگر نے بھی شرکت کی، مقررین نے کہا کہ آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہم سب کو اکٹھے ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی،برادری میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہوگی بلکہ جمہوری طریقہ سے الیکشن کے ذریعے منتخب ہوکر کابینہ سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں