گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد
سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر بدمعاشی کلچر کو فروغ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے کاروائی کے دوران دو ملزمان عمیر اور صدام کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بدمعاشی کلچر کو پرموٹ کرنے میں دونوں ملزمان نے اپنا منفی کردار ادا کیا ہے کسی کو بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
Load/Hide Comments