عمران خان نے پاکستان کا معاشی مستقبل بیرونی معاشی قاتلوں کے ہاتھ میں دیدیا :گفتگو
سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کا معاشی مستقبل بیرونی معاشی قاتلوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے ، آئی ایم ایف کے حکم پر غریبوں کی گردن پر مزید چھری چلائی جائے گی، حکمران مسلم لیگ ن کی تختیوں پر اپنی تختیاں چسپاں کر کے ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، انسانی ترقی کے دعوے داروں نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ختم کردی ہیں، حکومتی پالیسیوں اور اقدامات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی، بیروزگاری سے غریب عوام کو زندہ درگو کرڈالا ہے ، حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کر نے کے بجائے اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب کررکھا ہے ، دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونیوالے حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جارہا۔
Load/Hide Comments