سینئر جج عبدالرحمان محمد عارف کا سول جج منظر حیات کھوکھر کیساتھ جیل کا دورہ افطاری کے انتظامات کا جائزہ ، جیل سکول کی کلاس روم میں کمسن ملزموں سے سوالات
ایڈیشنل سیشن جج نے سنٹرل جیل کے دورہ پر 46ملزموں کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔ سینئرموسٹ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان محمد عارف نے سول جج منظر حیات کھوکھر کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا ۔ فاضل جج نے سنٹرل جیل کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، قیدیوں سے انکی بیرکوں میں ملاقات کی اور انہیں افطاری اور سحری کے وقت دئیے گئے کھانے کے بارے میں سوالات کئے ۔ مختلف قیدیوں کی فریاد پر جیل حکام کو فوری اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔ فاضل جج نے جیل کچن میں اسیروں کیلئے افطاری کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، جیل حکام نے بتایا کہ روزہ داروں کو افطاری میں شربت اور کھجوریں بھی دی جا رہی ہیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل سکول کے کلاس روم میں کمسن ملزموں سے بھی سوالات کئے اورمعمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 46ملزموں کو انکے ذاتی مچلکوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔
Load/Hide Comments