گوجرانوالہ پولیس کے جوانوں کیلئے رعایتی نرخ پر میڈیکل ٹیسٹ کا معاہدہ

شہدا کے ورثا کیلئے ویلفیئر آئی برانچ اور بچوں کی مفت تعلیم کیلئے بھی معاہدے بچیوں کی شادی پر جہیز فنڈ کے حوالے سے بھی خصوصی پیکیج دیا جا رہا ہے :سی پی او
پولیس جوانوں کی ویلفیئر کیلئے مختلف میڈیکل لیبز سے رعایتی نرخ پر میڈیکل ٹیسٹ کا معاہدہ کیاگیا۔سی پی او آفس میں شہدا پولیس کے ورثا کیلئے ویلفیئر آئی برانچ کے قیام اور شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم کے لئے بھی سکولوں سے معاہدے کئے گئے ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ بچوں کو تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔بچیوں کی شادی پر جہیز فنڈ کے حوالے سے بھی خصوصی پیکیج دیا جا رہا ہے ۔ فیملی کو پیش آمدہ مسائل کے حل کیلئے سی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں شہدا پولیس کے بچوں کی فری طبی و تعلیمی ویلفیئر اور فیملی کی فلاح کیلئے منعقدہ تقریب میں کیا۔ تقریب میں شہدا پولیس کے ورثا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر درجن بھر میڈیکل لیبز کیساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ۔ معاہدہ کے مطابق پولیس افسر اور جوان میڈیکل ٹیسٹ پر ستر فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں