گوجرانوالہ: شیرانوالہ ریلوے پھاٹک سے لیکر پسرور روڈ نرسری چوک تک آپریشن , 100 عارضی و پختہ تجاوزات ختم

ایک ٹرک سامان قبضہ میں لیکر تجاوزات کندگان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع ،عید خریداری کیلئے آنیوالوں کو رش سے بچانے کیلئے روزانہ مختلف بازاروں میں آپریشن کیا جائے گا : لینڈ منیجر عارف محمود بٹ
میو نسپل کارپوریشن گو جرانوالہ کے ایڈ منسٹر یٹرکمشنر کے حکم پر چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن امجد علی ڈھلو کی ہدایات پر ریگو لیشن آفیسر خرم شہزاد وڑائچ کی زیر نگرانی لینڈ منیجر عارف محمودبٹ نے عملہ کے ہمراہ شیرانوالہ ریلوے پھا ٹک سے لیکر پسرور روڈ نرسری چوک و دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کر تے ہو ئے 100کے قریب عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کروادیا جبکہ دروان آپریشن 1ٹرک سامان قبضہ میں لیکر مختلف تجاوزات کندگان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ۔آپریشن میں انسپکٹر کارپوریشن عرفان نسیم بٹ،رحمت علی انصاری ،زبیر بٹ اوردیگر اہلکاروں نے حصہ لیا ،اس موقع پر لینڈ منیجر عارف محمود بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہر کے مین روڈ اور بازاروں میں ہر گز تجاوزات قائم نہیں کر نے دی جائے گی ،عید کی خریداری کیلئے آنے والے مرد ،خواتین کو رش سے بچانے کیلئے روزانہ مختلف بازاروں میں آپریشن کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی د کاندار اپنی دکان کے آگے عارضی تجاوزات قائم نہ کر سکے جبکہ دوران آپریشن اٹھا یا گیا سامان ہر گز واپس نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں