ڈی سی گوجرانوالہ کی کھلی کچہری میں متعدد افسر غیر حاضر ، جواب طلبی

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی کھلی کچہری میں چیف آفیسر کارپوریشن اور وزیر آباد ،نوشہرہ ورکاں کے اسسٹنٹ کمشنرز غیر حاضر رہے جس پر ان سے جواب طلبی کرلی گئی ، کچہری میں سائلین نے پٹرولیم مصنوعات پر قیمتوں سے زائد وصولی ، سٹی پارک حیدری انڈر پارک میں پڑے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں، مشترکہ کھاتہ میں راستہ پر قبضہ ختم کرانے ، وزیرآباد میں شہری علاقہ میں تیزاب کی سٹوریج کے خلاف شکایات کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ، ڈپٹی کمشنر سے اوور سیز پاکستانی نے ذاتی پراپرٹی سے غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے سائل کی رہنمائی اور معاونت کے لیے افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ سرکاری سکول میں سائنس ٹیچر نہ ہونے کے حوالے سے موصول ایک درخواست پر انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو سکول کو فراہم فنڈز میں سے سائنس ٹیچر کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں