قائم مقام سی ای او ہیلتھ اتھارٹی گوجر انوالہ ڈاکٹر فرید نے کہا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ سے متعلق شعور و آگاہی پھیلانا ضروری ہے ، متوازن غذا کا استعمال ، صبح کی سیر اور ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں ،تمبا کو نو شی اور نشہ آور اشیا سے بھی اجتناب برتیں،ان خیالات کاا ظہار انہو ں نے عالمی یوم ہائی بلڈ پریشرسے آگاہی کیلئے منعقدہ واک کی قیادت کرتے ہو ئے کیا۔ واک میں ڈاکٹرز ،ڈی ڈی ایچ او ز اور نرسنگ سٹاف نے شر کت کی، ڈاکٹر فرید نے مزید کہا کہ بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے غذا میں نمک اور چکنائی کا استعمال کم کریں اور اپنا وزن نہ بڑھنے دیں اورکسی مستند ڈاکٹر سے وقتاًفوقتاً بلڈ پریشر چیک کرواتے رہیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات کا استعمال کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments