شہر و گردونواح میں کھلے دودھ پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ، تفصیلات جان لیں

پاسچرائزڈ شدہ دودھ سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی ،سرکاری دکانوں پر جلدخرید و فروخت کا آغاز گوالوں کوگرفتارکیاجائیگا، فوڈ اتھارٹی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ، ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
شہر و گردونواح میں کھلے دودھ پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا، دودھ کی تمام دکانوں پر صرف پاسچرائزڈ شدہ گرم کیا دودھ حفظان صحت کے مطابق پیک کر کے سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے جبکہ سرکاری دودھ دہی کی دکانوں پر بھی صحت افزا دودھ کی خرید و فروخت کا جلد آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کھلا مضر صحت دودھ بیچنے والے گوالوں کو چھاپے مار کر گرفتار کیا جائیگا ،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رپورٹ مانگ لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں