سالوں بیت گئے سیاستدانوں کے عوام کے ساتھ کیے وعدے ، معاہدے ٹوٹ گئے لیکن شیخوپورہ تا گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر شروع نہ ہو سکی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سڑک کنارے رہنے والے لوگ دھول اُڑنے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹوٹی سڑک عوام کے لیے وبال جان بن گئی رہائشی اور مسافر پریشان ہیں ۔ علاقہ کا دیرینہ مسئلہ شیخوپورہ تا گوجرانولہ روڈ سالوں گذر جانے کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا اور نہ ہی سڑک کی تعمیر شروع ہو سکی سڑک کنارے رہنے والے لوگ دھول اُڑنے کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں یہی نہیں بلکہ کئی مریض سڑک ٹوٹی ہونے کی وجہ سے راستہ میں ہی دم توڑ دیتے ہیں اور جب بارش ہو جائے تو یہی ٹوٹی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے اور مختلف جگہوں پر گاڑیاں پھنس کر رہ جاتی ہیں لوگوں کا کہنا ہے جب الیکشن آتے ہیں تو سیاستدان سڑک بنانے کے وعدے معاہدے کرتے ہیں اور مختلف تاریخیں دیتے ہیں کہ سڑک کی تعمیر شروع ہو جائے گی لیکن بعد میں کوئی نہیں سنتا ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments