میونسپل کارپوریشن کو عوام دوست ادارہ بنانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،حکومتی بد نامی کا باعث بننے والے کرپٹ افسروں او راہل کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے گی:ایڈ منسٹریٹر وکمشنر وقاص محمود
ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ اور میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکوں کی ری ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیاگیا ہے ،انہوں نے کرپشن شکایا ت اور بغیر نوٹس کارروائیاں کرنے پر بلڈنگ انسپکٹر محمد اشرف مغل کو فی الفور معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اورمیونسپل کارپوریشن کو حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارہ بنانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی بد نامی کا باعث بننے والے کرپٹ افسروں او راہل کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ انہو ں نے بازاروں میں ریڑھیوں کی بھرمار کا نوٹس لیتے ہو ئے متعلقہ میونسپل افسروں کو ہدایت کی کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز کیساتھ ملکر ریڑھی مافیا کیخلاف کارروائی شروع کریں ۔انہوں نے گوالا کا لونی کے قیام کیلئے بھی از سر نو اقداما ت کی ہدایت کی ۔ شیخوپورہ روڈ پر منی سٹیڈیم سے ملحقہ سپورٹس ہال کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن کو مطلوبہ فنڈز کا تخمینہ پیش کرنے کاحکم دیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ، صدر گوجر انوالہ چیمبر ودیگرنے بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments