تاجروں اور صنعت کاروں کے تعاون سے مسائل حل کرینگے :افطار ڈنرسے خطاب
معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے تعاون سے ملک کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری محمد ارشد، ممبران ایگزیکٹو اقبال سونی اور احسن نعیم بھٹہ کی طرف سے د ئیے جانے والے افطار ڈنرسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چودھری اخلاق، صدر وسطی پنجاب پی ٹی آئی عمر ڈار ،بانی چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ میاں محمد ریاض ، صدر سیالکوٹ چیمبر خواجہ مسعود اختر ،سابق ضلع ناظم اکمل چیمہ، سابق ایم پی اے چودھری طارق سبحانی، ممتاز صنعت کار رفیع سونی،یونس سونی ، شیخ عارف تھاپر، اقبال سلیمی اور چیئرمین سی ایس آر کمیٹی سیال چودھری غلام مصطفی بھی شریک تھے ۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور ملک کو بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، عمران خان اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر چودھری اخلاق نے آنے والے بجٹ میں سیالکوٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے خطیر رقوم مختص کروانے کا اعلا ن کیا ۔ عمر ڈارنے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ،اب ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments