غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی :ڈاکٹرمعین مسعود
سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے سستا رمضان بازارکامونکے اور وزیرآباد کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملے اور انہیں حفاظتی امور بارے بریف کیا اور کہا کہ اپنے فرائض منصبی دلجمعی اور ایمانداری سے سر انجام دئیے جائیں ۔غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر نے سستے رمضان بازار کے حوالے سے انتظامی امورپر اطمنان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دکانداروں کو اس امر کا پابند کیا کہ مقررہ قیمتوں سے زیادہ دام ہرگز وصول نہ کئے جائیں ۔ خلاف ورز ی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments