گوجرانوالہ: ملکی مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں :احمد چٹھہ

کوآرڈینیٹر پنجاب حکومت محمداحمد چٹھہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی واقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے
کوآرڈینیٹر پنجاب حکومت محمداحمد چٹھہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی واقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے ،ملک میں معاشی استحکام اورعوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ عاطف الطاف نمبردار کی طرف سے د ئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں مہنگائی زیادہ تھی اس رمضان مہنگائی کم ہے اپوزیشن ریٹنگ بڑھانے کیلئے جھوٹا پراپیگنڈ ا کررہی ہے ۔ عاطف نمبردار ،ذوالفقار نمبردار،جہانزیب عاطف،ظہورعلی ،باؤ شبیر احمد مغل،ملک اجمل،وقا ر انجم ہیپی نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں