چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ نوجوان نسل وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور حصہ لے ، ہر طالب علم اپنے سکول، گھر، گلی ، محلے میں کم از کم ایک پود ا لگا کر اس کی حفاظت اور نشو ونما کی ذمہ داری اٹھائے ، اس کے ساتھ ہی گندگی کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ سر سبز و شاداب ، آلودگی سے پاک ترقی یافتہ پاکستان بن سکے ۔ گورنمنٹ ملت ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب اور ترقی یافتہ ملک بناناعمران خان کا ویژن ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments