پاکستانی ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں کیچپ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔
پاکستانی ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں کیچپ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ کیا کبھی آپ نے کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزا پر غور کیا ہے ؟ آئیے سب سے پہلے ان کے بارے میں جانتے ہیں،ٹماٹو کنسنٹریٹ اس عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے ، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز ختم ہوجاتے ہیں۔ہائی فرکٹوز کارن سیرپ صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے ، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے ۔کارن سیرپ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کیلئے بہتر نہیں۔ کیچپ میں شامل نیچرل فلیورز کے باعث مختلف طرح کی فوڈ الرجیز پیدا ہوسکتی ہیں۔کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا بے حد استعمال کیا جاتاہے ، جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور بے انتہا مٹھاس ہماری صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں، اس لیے اس رمضان اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے ۔
Load/Hide Comments