شہر کے مین بازار میں تاریخی اہمیت کے قدیم ترین اکبری دروازے کی چھتیں بوسیدہ اور خستہ حال ہونے کے بعد شہریوں کو موت کی دعوت دینے لگیں۔ مذکورہ دروازہ جہاں سے ہر روز سینکڑوں شہری اور خریدار گزرتے ہیں، اسکی چھت اور عمارت موسمی شدت کو برداشت کرتے کرتے بالکل بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے ۔ میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں مسلسل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ دروازے کی چھتیں گرنے سے کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ یاحادثہ پیش آسکتا ہے ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد اور جنرل سیکرٹری ملک ہمایوں شہزاد سمیت شہریوں نے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار کے اکبری دروازہ کی دیواروں اور چھتوں کی فوری طور پر مرمت کرایا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments