پولیس افسران رمضان بازاروں میں مصروف، گوجرانوالہ میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، تفصیلات جان لیں

عید الفطر قریب آتے ہی ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ، چند روز میں شہری لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ عید الفطر قریب آتے ہی وارادتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،شہری شاپنگ کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ ڈاکو بھی سڑکوں پر اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں مزید بڑھ جائیں گی ،ملزم زیادہ تر مارکیٹوں اور بازاروں کے ارد گرد وارداتیں کرتے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں وہ بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لو ٹتے ہیں ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ڈولفن فورس سمیت سینکڑوں پولیس اہلکار بازاروں اور مارکیٹوں میں تعینات کئے گئے ہیں ۔ اگرکسی شہری کیساتھ واردات ہوتی ہے تووہ فوری پولیس کواطلاع کرتے تاکہ ملزموں کوبروقت پکڑاجاسکے ۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں چند ماہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 7سو کے قریب موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں ۔ دوسری جانب متاثرین کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پولیس سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے دعوے ٹھس ہو گئے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ جرائم میں کمی ہوئی ہے اور شہریوں سے لوٹا گیا کروڑوں روپے کا مال برآمد کر کے ان کے حوالے کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں