27 رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر یوم پاکستان منانے کامطالبہ، مکمل تفصیلات جان لیں

سنی اتحادکونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت 27 رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر یوم پاکستان منانے کا اعلان کرے ۔اسلامی ممالک کا یوم آزادی اسلامی مہینے کی مناسبت سے منانا چاہیے ۔رمضان المبارک میں غریب اور سفید پوش طبقات کا خاص خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزداہ محمد نعمان صدیقی،قاری خالد محمود ،حافظ محمد منشا قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری غلام سرور حیدری،قاری امتیاز احمد سلطانی، قاری عبدالغفار سیالوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں