گوجرانوالہ: زکوٰۃ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی خوش آئند ہے: صدیق مہر

پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے رہنما چودھری صدیق مہر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،عید سے قبل زکوٰۃ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی خوش آئند ہے ، ماہ رمضان میں مستحق افراد کو زکوٰۃ فنڈ جاری کرنا حکومت کا عوام دوست اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈمنسٹریٹرز کو نوٹیفکیشن دینے کے دوران کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں