گوجرانوالہ: سیوریج کا پانی کالج میں داخل، طالبات کو مشکلات، بیرونی دیوار کے پاس سے گزرنے والا نالہ بند، تفصیلات جان لیں

سیوریج کا پانی گرلز کالج میں داخل ہونے سے طالبات کا کالج آنا مشکل ہو گیا۔واہنڈو کے ماڈل گرلز ڈگری کالج کے قریب سے گزرنے والا سیوریج کا نالہ بند ہو نے سے گندا پانی سڑک پر جمع رہنا معمول بن چکا ہے ۔ مین روڈ سے کالج کی عمارت نیچی ہونے سے سیوریج کا گندا پانی کالج میں داخل ہوتا رہتا ہے جس سے ایک جانب تو طالبات پریشانی کا شکارہیں دوسری جانب کالج کی عمارت میں گندا پانی جمع ہونے سے بدبو پھیلتی رہتی ہے ۔ کالج کی بیرونی مین دیوار کے پاس گندے پانی کے جوہڑ سے بیرونی دیوار کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ گندا پانی کالج کے اندر داخل ہوتا رہتا ہے ۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج کی خوبصورتی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد کام کیے ہیں لیکن گندا پانی کالج میں داخل ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس بارے متعدد بار حکام کو تحریری طور آگاہ کیا گیا ہے لیکن کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں