گوجرانوالہ: تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں درندہ صفت مکان مالکن نے صفائی اور کپڑے صحیح استری نہ کرنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مکان مالکن نے خدیجہ پر پہلے ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے بعد استری سے جسم کو جلاتی رہی۔ اہلخانہ کے مطابق خدیجہ کے جسم پر زخموں کے گہرے نشانات موجود ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ پانچ ہزار روپے ماہانہ وسیم کے گھر کام کرتی تھی۔ آج اسے کام ٹھیک نہ کرنے پر مالکن مشتعل ہوگئی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتی رہی جبکہ نوشہرہ ورکاں پولیس ملزمہ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ 12 سالہ خدیجہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments