لدھیوالہ وڑائچ: مبینہ پولیس مقابلے میں نیا رخ، زخمی نوجوان قانون کا طالبعلم نکلا، اہلخانہ کا احتجاج

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ نیا رخ احتیار کر گیا،مبینہ مقابلے میں زخمی ہونیوالا شوکت لا کا طالبعلم نکلا ،شوکت گزشتہ روز بھانجے آفتاب سمیت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، نواحی گاؤں بل شریف کے رہائشی پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ، واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ مدو خلیل روڈ پر ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالا شوکت علی اپنے بھانجے آفتاب کیساتھ ڈوگرانوالہ چیک پوسٹ پر بڑے بھائی عباس جو آرمی میں ڈیوٹی کرتا ہے کو موٹر سائیکل دے کر واپس آرہے تھے کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے ۔ شوکت نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ہمیں روکا ،ڈکیت سمجھ کر بھاگ نکلے پیچھے سے انہوں نے فائرنگ کردی ہم زخمی پڑے رہے ،واقعہ کے بعد15پرکال کی اور گھر والوں کو اطلاع دی تو انہوں نے ہمیں ہسپتال پہنچایا تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی، ہسپتال میں پولیس نے ہمیں ڈاکو بنا کر واقعہ کو مقابلے کا رنگ دیدیا۔ ڈی ایس پی غلام محمد گجر نے کہا کہ ملزم ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ،فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے ، جن افراد کے ساتھ ملزموں نے ڈکیتی کی انہوں نے شناخت کی اور نامزد کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں