گوجرانوالہ: چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل، احتساب کا عمل جاری رہے گا :خالدعزیزلون

خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت احتساب کے خوف سے متحد ہوگئی ہے
چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت احتساب کے خوف سے متحد ہوگئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں ملے گی ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر کیا، اس دوران انہوں نے مختلف محکموں کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ کیا اور سائلین کی درخواستوں کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں