گوجرانوالہ: چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس،کمشنرگوجرانوالہ کی بھی شرکت

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ساڑھے 7 ارب کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پرو گرام کا جائزہ لیاگیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود سمیت صوبہ کے تمام کمشنرز نے ویڈیولنک اجلاس میں شر کت کی ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نے تمام کمشنرز ، ڈائر یکٹرز ڈویلپمنٹ اور قومی تعمیر کے مختلف محکموں کے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ مالی سال کے اختتام سے قبل جاری کردہ فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ تر قیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ممکن بنائی جاسکے ۔ حکومت پنجاب کسی بھی سطح پر بد عنوانی کو برداشت نہیں کریگی اور فنڈز کے استعمال میں خورد برد اورمعیار سے ہٹ کر تعمیراتی مٹیریل استعمال کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں