گوجرانوالہ ڈی ایچ کیوہسپتال : 5ماہ میں 5738 مریضوں کاہنگامی بنیادوں پرعلاج معالجہ، تفصیلات جان لیں

ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 5 ہزار 738 مریضوں کا ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجہ کیا گیا جن میں613 ایمرجنسی حالت میں مریض داخل ہوئے تھے ا، یم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے بتایا کہ جنوری میں1ہزار111 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ،79 مریض ہنگامی حالات کے پیش نظر داخل ہوئے ، فروری میں971مریض اور109 ہنگامی حالات میں ایمرجنسی شعبہ میں داخل ہوئے ، مارچ میں1 ہزار110 مریضوں کومختلف شعبوں میں داخل کیا گیا، 133ایمرجنسی شعبہ میں آئے ، اپریل میں1201 مریض اور153ایمرجنسی شعبہ میں آئے ، مئی کے پہلے 15روز میں732 مریضوں کوعلاج مہیا کیا گیا اور133ہنگامی حالات کے پیش نظر داخل کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں