ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے سستا رمضان بازار کھیالی اڈااورسبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا ،دونوں افسروں نے سبزی منڈی میں لیموں،ٹماٹر،کدو، سبز مرچ اور دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے لیموں کی نیلامی کا ریکارڈ بروقت مرتب نہ کرنے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے کے لیے نیلامی کی مکمل نگرانی کرنا ہو گی جس سے صارفین تک ریلیف پہنچنے میں مدد ملے گی،آئندہ ایسی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں دونوں افسروں نے سستا بازار کھیالی اڈا کا دورہ کیا اور فیئر پرائس شاپ پر شہریوں کی طویل قطاریں دیکھ کر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے انچارج رمضان بازار کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی،پیازاور لیموں کے ڈیمانڈ کے مطابق مقررہ مقدار میں پیکٹ تیار رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو روزہ کے دوران انتظار نہ کرنا پڑے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار گکھڑ کا بھی دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر انتظامیہ کی سر زنش کی ،ڈپٹی کمشنر نے گکھڑ رورل ہیلتھ سنٹر کے دورہ کے دوران ہسپتال میں صفائی کے معیار کو چیک کیا اور ایکسرے مشین کا جائزہ لیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments