ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم ارسلان شکور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم گزشتہ چار سال سے گجرات کی رہائشی لڑکی کوایڈیٹ کی گئی قابل اعتراض تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔ سائیبر کرائم ونگ نے لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں لڑکی کی تصاویر موجود تھیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments