سمبڑیال:چار دیواری سے محروم پرائمری سکول سکیو رٹی رسک، تفصیلات جان لیں

سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن کا واحد سرکاری پرائمری سکول حکومتی عدم توجہی کا شکار ہو کر رہ گیا ، گزشتہ ایک سال سے چاردیواری نہ ہونے کے باعث یہ سکول سکیو رٹی رسک بن چکا ۔ تقریبا ً8ہزارکی آبادی پر مشتمل موضع ڈھلم بلگن کا پرائمری سکول ایک سال سے چاردیواری سے محروم چلا آرہا ہے ، حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں ہائی الرٹ ، سکیو رٹی کے انتظامات سخت کرنے اورتعلیم کے فروغ کیلئے توجہ دینے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آ تے ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چاردیواری کی تعمیر کیلئے متعدد بارضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ایجوکیشن کو درخواستیں جمع کرائی ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ،وزیراعلیٰ اور کمشنر صورتحال کا نو ٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں