لدھیوالہ :ٹیکس نہ دینے پر دکانیں سیل، نااہل عملہ نے نکاح رجسٹرار کی مہر لگادی

میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے اہلکاروں کی نا اہلی ٹیکس جمع نہ کروانے والے درجن بھر دکانوں کو سیل کر کے تالوں پر نکاح رجسٹرار کی مہر لگا دی۔ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی ریونیو اتھارٹی کے اہلکاروں نے کوٹ اسحاق میں ایک درجن کے قریب ٹیکس جمع نہ کروانے والے دکانداروں کی دکانوں کو سیل کرنے کے بعد تالوں پر وارڈ نمبر 2 کے نکاح رجسٹرار کی مہر لگا دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں